میکسیکو: ریاستی گورنر سمیت 5 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Martha Erika Alonso Hidalgo

Martha Erika Alonso Hidalgo

میکسیکو (جیوڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثے میں میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا ایریکا آلونسو اور اُن کے شوہر رافیل مورینو سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق ،ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں وسطی پوئبلا کی نومنتخب گورنر مارتھا ایریکا، اُن کے شوہر سابق سینیٹر رافیل مورینو، پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک نامعلوم مسافر شامل ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے

میکسیکوکے نومنتخب صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر مارتھا اریکا آلونسو ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں اور 10 روز قبل ہی گورنر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا جب کہ اُن کے شوہر بھی گورنر اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔