اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہونگے۔ مولانا محمد صدیق مدنی

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

چمن (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع قلع عبداللہ چمن کے رہنما مولانا محمدصدیق مدنی نے کہاملک سے کرپشن لاقانونیت کا خاتمہ اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں ہے جمعیت علماء اسلام مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اسی نظام کے لیے کوشاں ہیں ملک میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے اور قوم کو ایک بار پھر آئی ایم ایف کی کڑوی گولیاں کھانے کی طرف جایا جا رہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی پیدا ہو رہی ہے۔

ہمارے نزدیک سود سے پاک معیشت کے بغیر ملک کا معاشی نظام درست نہیں ہو سکتا ہے اور ائمہ سے جان چھڑانے کے لیے حق کی سادگی کا نظام لانا ہوگا احتساب اور سادگی کا انجام جو خلفائے راشدین رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین اور ان کے بعد آنے والے اسلامی حکمرانوں نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی نظریے کی بنیاد پر بنا تھا قوم اس نظریہ کی حفاظت کے لیے متحد اور متفق ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے جییوآئی اسی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔