الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ (ٹرسٹ) کے زیر اہتمام 100 خاندانوں میں راشن تقسیم

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ (ٹرسٹ) کے زیر اہتمام 100 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم گیا۔ الخدمت خواتین ونگ کی انچار ج کمیونٹی سروس عافیہ علی نے مستحقین میں راشن پیک تقسیم کیے ۔اس موقع پر الخدمت کی دیگر ذمہ داران آمنہ خرم اور خالدہ اشرف بھی موجود تھیں۔ راشن میں آٹا، چینی ، گھی ، دالیں ، چاول ودیگر اشیاء شامل تھیں۔عافیہ علی نے کہا کہ ہمارا معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے جس کا علاج اور اصلاح نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہے۔

آپﷺ ایک ایسے ماحول اور معاشرے میں تشریف لائے جہاں جاہلیت کی روایتیں مکمل طور پر راسخ ہو چکی تھیں ۔ ایسے میں حضورنے خود مصائب اٹھائے اوررہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ بن گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے غریب بہن بھائیوں کی ضروریات کا خیال اسطرح رکھنا چاہیے جیسے انصار مدینہ نے اپنے مہاجرین بھائیوں کی دادرسی کر کے رہتی دنیا کے لیے مثال قائم کی تھی۔