مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگ کو ختم کرنے والے سازشی عناصر ایک دن خود قصہ پارینہ بن جائیں گے، پاکستانی قوم نواز شریف کو دی جانے والی سزا کو مسترد کرتی ہے، ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے لیگی کارکن گھبرانے والے نہیں، انتقامی سیاست جلد بے نامی سیات بن کر رہ جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی قیادت کو ملک و قوم سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، ان کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنی مثال آپ ہیں، چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے مسلم لیگ ن کو کمزور نہیں کر سکتے۔
جھوٹ اور مفروضوں پر قائم کیسز حق اور سچ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے، ان خیالات کا اظہاررہنما مسلم لیگ ن و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کھارا سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل حکمران ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کام کرنے کی بجائے صرف اور صرف کرپشن کرپشن کا راگ آلاپ رہے ہیں، ایسے بیانات دیکر کب تک قوم کو بے وقوف بنائیں گے۔
ایسے بیانات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، جب کرپشن کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی تو عوام نا اہل حکمرانوں سے اقتدار سے علیحدہ کرنے کیلئے سٹرکوں پر ہوں گے۔