واشنگٹن انتظامیہ علاقے میں تحریکی اقدامات کرنے سے پرہیز کرے: چین

 Lu Kang

Lu Kang

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لُو کانگ نے، امریکی بحری بیڑے کے جنگی بحری جہازوں کے جنوبی بحیرہ چین میں داخل ہونے پر، ردعمل کا اظہار کیا ہے اور واشنگٹن انتظامیہ کو علاقے میں تحریکی اقدامات کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان لُو نے دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کے یو ایس ایس میک کیمپبیل نامی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائربحری جہازوں نے ‘پیراسل’ جزائر کے کھلے سمندر کے قریب آ کر چین کی حاکمیت کے حقوق، قوانین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکہ کے اس اقدام نے متعلقہ پانیوں میں امن ، سلامتی اور نظم و ضبط کو نقصان پہنچایا ہے۔

لُو نے کہا ہے کہ چین نے علاقے میں جنگی بحری جہاز اور طیارے بھیج کر امریکہ کے جنگی بحری جہازوں کو علاقے سے نکلنے کے لئے وارننگ دی اور اس معاملے میں ضروری ردعمل سے امریکی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “چین امریکہ کے اس نوعیت کے اقدامات کی حتمی شکل میں مخالفت کرتا ہے اور امریکی فریق سے اپیل کرتا ہے اس نوعیت کے اقدامات کو فوری طور پر بند کرے”۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین اپنی حاکمیت اور سلامتی کے لئے ضروری تدابیر اختیار کرنا جاری رکھے گا۔