ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی دی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔