شام سے امریکہ کا انخلاء کسی تائم ٹیبل کا پابند نہیں ہے: مائیک پومپیو

Mike Pompeo

Mike Pompeo

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شام سے امریکہ کی فوجی موجودگی کا خاتمہ کسی ٹائم ٹیبل کا پابند نہیں ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پومپیو نے اپنے 7 ممالک پر مشتمل دورہ مشرق وسطی پر روانگی سے قبل طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی۔

شام سے امریکی انخلاء سے متعلق سوال کے جواب میں پومپیو نے کہا کہ ہم اس معاملے میں کسی حتمی ٹائم ٹیبل کی بات نہیں کر سکتے تاہم صدر نے ایک یقین دہانی کروائی ہے لہٰذا ہم فیلڈ میں موجود 2 ہزار فوجیوں کو شام سے نکال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں اپنے اتحادیوں کو شام سے اپنے انخلاء کے بارے میں معلومات فراہم کر دی ہیں۔ ہم ان کے ساتھ ڈائیلاگ کو جاری رکھیں گے علاقے میں کاموں کے بہترین شکل میں جاری نہ رہنے کی صورت میں زیادہ بہتر شکل میں کام کرنے کی کوشش کریں گے اور ان کے خدشات دور کرنے کے بارے میں پُر یقین ہوں گے۔

انخلاء سے متعلق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع جان بولٹن کے بیانات میں تضاد سے متعلق سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ میرے خیال میں دونوں نے ایک ہی بات کہی ہے۔ دونوں جلد یا بدیر شام سے انخلاء کی بات کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم شام سے اپنے انخلاء کو اپنے اہداف کے حصول کی صورت میں عمل لائیں گے اور یہ بیانات میرے خیال میں نہایت اصولی ہیں۔

پومپیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن ، داعش کے خلاف جدوجہد کو بعض مقامات پر یونیفارم والے فوجیوں کے ساتھ اور بعض مقامات پر ان کے بغیر جاری رکھے ہوئے ہے ۔تاہم انہوں نے شام سے انخلاء کے آغاز یا پھر سفارتی عملے کے نکلنے یا نہ نکلنے کے بارے میں سوال کا جواب نہیں دیا۔