کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے ششماہی امتحانات کا آغاز آج 10جنوری سے ہوگا ،17جنوری تک جاری رہیں گے ،ملکی وغیر ملکی5ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کریں گے،جبکہ درجہ حفظ کے امتحانات کا آغاز13جنوری سے ہوں گے۔گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم اور ناظم تعلمیات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری کی زیر صدارت مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس میں امتحانات کی تیاری اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور فیصلہ کیاگیا تعلیمی سال 2018-19کے ششمائی امتحانات کا آغاز آج بروز جمعرات 10جنوری سے ہوگا، شعبہ حفظ وناظرہ، درجات ابتدائیہ، درس۱۱نظامی، تخصص فی الفقہ(مفتی کورس)ور تخصص فی الحدیث اور تخصص فی التفسیر القران ، انگلش لنگویج کورس،چائنز لنگویج، آئی ٹی کورس سمیت شعبہ ملکی وغیر ملکی کے 5ہزارسے زائد طلبا و طالبات امتحانات میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر اجلاس میں شریک اساتذہ وعلماء وانتظامیہ کے افراد سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں مدارس طلبہ وطالبات کی اخلاقی وتعلیمی تربیت کی فلاحی درسگائیں ہیں ،حکومتیں مدارس کے ساتھ سوتیلا سلوک برتنے میں مصروف رہی ہیں ،آج بھی تبدیلی کے نعرے والی حکومت کا بھی وہی رویہ ہے، انہوں نے کہاکہ مدارس تعلیمی بورڈز کو اعتماد میں لیے بغیرمدارس میں کوائف ناموں کی تقسیم تشویشناک ہے،اعتماد میں لیے بغیر کوائف طلبی کے ذریعے سے حراساں کرنا مدارس کے ساتھ سوتیلا سلوک کے مترادف ہے نہ کل کی حکومتوں کے ستیلے سلوک کو برداشت کیا ہے اور نہ ہی آج کرسکتے ہیں،حکومت مدارس کے حوالے سے کوئی بھی اقدام وفاق المدارس العرابیہ پاکستان سمیت دیگر مدارس تعلیمی بورڈز سے مشاورت کے بغٖیر نہ کرے۔