بھارت سفارتی آداب بھی بھول گیا، پاکستانی سفارتکار کو گرفتار کر لیا

Pakistan High Commission in India

Pakistan High Commission in India

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے مسلسل آنکھیں چرانے والا بھارت اب سفارتی آداب بھی بھول گیا ہے۔

بھارتی اہلکاروں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو گرفتار کر کے کئی گھنٹوں تک حبس بیجا میں رکھا اور اس دوران کچھ کاغذات پر زبردستی دستخط بھی کروائے۔

پاکستان حکام کی جانب سے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھانے پر پاکستانی اہلکار کی رہائی عمل میں آئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہلکار کی گرفتاری کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھارت پر واضح کر دیا کہ ایسےکسی بھی واقعے پر جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔