گجرات (جی پی آئی) میئر گجرات حاجی آصف محمود نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور ہم میونسپل کارپوریشن کی طرف سے آل پنجاب کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پنجاب بھر کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی مشن کے تحت ہم کام کر رہے ہیں گجرات کو کھیلوں کے اعتبار سے مثالی ضلع بنایا جائے گا کیونکہ جس قوم کے کھلاڑی مضبوط ہوتے ہیں وہ قوم ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہے اور گجرات کے ہونہار بچوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہم نے ہمیشہ بھرپور انداز میں کام کیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ننجا ماسٹر غلام عباس صابی نے کہا کہ گجرات ہمیشہ کھیلوں کے اعتبار سے نمایاں رہا ہے اور ننجا میں بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے حوالہ سے کام کیا جاتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ گجرات کی اہم شخصیات نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی سرپرستی کی ہے ننجا ماسٹر راشد بٹ نے کہا کہ ننجا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نواز شریف پارک کے ہونہار طلباء کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو کہ بھرپور انداز میں کھیلوںکے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں ، چیف انسٹرکٹر عمر فاروق نے کہا کہ ہم نے اس شعبہ میں بھرپور انداز مین کام کیا ہے اور کھلاڑیوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری اولین تریح رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بہت کم عرصہ میں ہمارے کھلاڑی کامیابی کی منازل طے کر رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ننجا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں گزشتہ روز بلیک بیلٹ پرموشن ٹیسٹ منعقد ہوئے اس موقع پر مہمانِ خصوصی ممتاز سماجی شخصیت میئر گجرات حاجی آصف محمود تھے یہ ٹیسٹ زیر نگرانی گرینڈ ننجا ماسٹر غلام عباس صابی منعقد ہوئے جبکہ اس پروگرام کے آرگنائزرز ننجا ماسٹر راشد محمود بٹ اور چیف انسٹرکٹر عمر فاروق تھے اس موقع پر مہمانِ گرامی میں پرنسپل سپیئریر کالج محمد علی ایڈووکیٹ ، پرنسپل لاہور کینڈر سکول مس عامرہ ، ملک محمد صدیق ، چیف ایڈیٹر ماہانہ ننجا ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں اس موقع پر فہد سہیل ، محمد اور اختر کو بلیک بیلٹ باندھی گئی جو کہ گرینڈ ننجا ماسٹر غلام عباس صابی نے باندھی جبکہ سرٹیفکیٹ اور انعامات حاجی محمد آصف نے دئیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت احسان بھٹی کے بھائی رضوان بھٹی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ان کی دعوت ولیمہ قندفشاں میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، ممتاز سماجی شخصیت چوہدری عمران طفیل ، یاسر یعقوب سیٹھی آف سیٹھی لیدرز ، خان دلاور خان ، محمد اشتیاق ، سابق ناظم چوہدری شہزاد گل ، عمران رفیق کمبوہ ، چوہدری نصیر سندھو ، شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، عمر شریف قادری ، ناصر محمود ، چوہدری خالد لاہور ، رانا رزاق ، نائب ناظم لاہور علی حمزہ ، ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت تنویر بھٹی ، واصف جیلانی آف لاہور ، فیاض بٹ ، چوہدری عامر وریاء ایڈووکیٹ ، چوہدری یاسر امین مرل ، ڈاکٹر عبدالحق ، بابر جیلانی ، قیصر محمود بھٹی ، چوہدری محمد آصف ، زاہد ڈوگہ ، حمزہ تنویر بھٹی ، فیاض بھٹی اے ایس آئی ، عتیق بھٹی ، محمد یونس ، محمد صدیق ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، یاسر احمد وریاء و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔