اسلام آباد (پریس ریلیز) الخدمت فاوئڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جذبہ خیر سگالی کے تحت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور شکیل قرارنومنتخب صدر نیشنل پریس کلب اسلا م آباد کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ حامد اطہر ملک نے کہا کہ ہمیں قومی امید ہے کہ نو منتخب صدر شکیل قرار صحافت کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور صحافت کی سربلندی کے ذریعے عوام کی خدمت کریں گے۔
اس موقع پر نو منتخب صدر شکیل قرار نے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں بڑا اطمینا ن ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک وقوم کی ترقی میں اپنا بھرپور ادا کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم الخدمت کیساتھ مل کر باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کا آغاز کریں تا کہ صحافت اور خدمت ساتھ ساتھ کی حقیقی تصویر معاشرے کی عکاس بنے۔
ملاقات میں حامد اطہر ملک اور شکیل قرار نے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے شروع کرنے پر زور دیا۔ دوطرفہ وفود میں سعدیہ کمال نائب صدر نیشنل پریس کلب، افتخار جنجوعہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل الخدمت اسلام آباد ، شہزاد سلیم عباسی منیجر کارپوریٹ اور سید اظہر علی شاہ منیجر ایدمن موجود تھے۔