عرب اتحادی فوج کی صنعاء میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

Arab Allies Bombing

Arab Allies Bombing

یمن (جیوڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کےشمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں باغیوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ چینل کے ذرائع کے مطابق صنعاء میں اتحادی طیارں نے ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے فرسٹ آرمڈ بریگیڈ اور حوثیوں کے تربیتی مرمز کو بمباری سے نشانہ بنایا۔
عرب اتحادی فوج نے الدیلمی کیمپ، الصیانہ کیمپ، الحفا، النھدین کیمپ اور صنعاء میں حوثیوں کے زیرکنٹرول ایوان صدر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دارالحکومت کے شمالی علاقے الحصبہ میں دو فضائی حملے کیے گئے۔ عرب فوج کی جانب سے بمباری سے قبل شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حوثیوں کی تنصیبات سے دور رہیں۔

ادھر ذمار اور نھم کے مقامات پر بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نےبتایا کہ مآرب میں الدیلمی فضائی اڈے پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کےٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ ساتھ سرکاری فوج نے متعدد مقامات پر اہم پیش قدمی بھی کی ہے۔