پیرمحل کی خبریں 20/1/2019

Serch Opration

Serch Opration

پیرمحل (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کے حکم پر تھانہ صدر پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ چک 321 گ ب میں سرچ آپریشن۔ تفصیل کے مطابق حافظ ارشادالحق اے ایس آئی نے ہمراہ میاں عثمان سیکورٹی آفیسر ، پولیس ملازم ، حساس اداروں کے ہمرا چک نمبر321گ ب میں سرچ آپریشن کے دوران 38 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 87 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی، اور شناختی کارڈز چیک کیے گئے ۔دوران سرچ آپریشن کرایہ داران کے کوائف بھی چیک کیے گئے مکینوں کو کسی بھی مشکوک شخص کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دینے کی بابت آگاہی دی گئی

پیرمحل( نامہ نگار) عرس محفل نعت 21جنوری بروز پیر بمقام دربار عالیہ پیر خالد ظفر قدوائی المعروف کراچی والے سرکار بالمقابل حارث آباد سندھلیانوالی روڈ پیرمحل منعقدہورہی ہے زیر صدارت پیر محمد نقیب الرحمن سجاد نشین آستانہ عالیہ محمد یہ عیدگاہ شریف راولپنڈی ۔ پیرمحمدحسان حسیب الرحمن سجاد نشین آستانہ عالیہ محمد یہ عیدگاہ شریف راولپنڈی، حاجی عبدالرئوف ، نعت خواں محمد عامر فیاضی ، مہمان خصوصی پیر سعیدالحسن شاہ صوبائی وزیر محکمہ اوقاف پنجاب ہوں گے عرس پاک میں ملک بھر سے عقیدت مند زائرین شرکت کریں گے

پیرمحل( نامہ نگار) بچوں کو سکول چھوڑ نے جاتے ہوئے خاتون کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کر زخمی کرڈالا مقدمہ در ج تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی تھانہ اروتی کے علاقہ پنڈی غازی آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون عظمی بی بی جو اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جارہی تھی کہ اس کو موٹرسائیکل سوار ندیم عباس ولد اصغر علی نے ٹکرمارکر زخمی کردیا خاتون کے پوچھنے پر ندیم عباس نے اپنے ساتھویں شان علی ولد پہلوان ، آصف ولد اصغرعلی ، حمزہ ولد ندیم عباس ساکنان چک 763گ ب نے تشدد کیا کپڑے پھاڑڈالے تھانہ اروتی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 506/354/337L2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورز ی پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق ارشادالحق اے ایس آئی نے سی پلاٹ خانجوان میں دوران خطبہ جامع مسجد چشتیہ خانجوان کے خطیب قاری مغیث اکبر ولد محمد اکرم کو لائوڈ اسپیکر کا بے جا استعمال کرنے پر چھاپہ مارکر لائوڈ اسپیکر قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 6PSSRکے تحت مقدمہ درج کرلیا رفاقت علی اے ایس آئی نے چک نمبر700/42گ ب نزد کرسچیئن آبادی صدر جامعہ مسجد بلال میں نماز جمعہ سے پہلے حاجی صلابت علی ولد محمد مراد کو لائوڈ اسپیکر کا بے جا استعمال کرتے ہوئے چھاپہ مارکر لائوڈ اسپیکر قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 6PSSRکے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل( نامہ نگار) پنجاب حکومت شادی بیاہ تقریبات پر ون ڈش کے ساتھ بارات میں شامل شرکاء کی کم سے کم تعداد کے تعین کے لیے پالیسی کا اعلان کرے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سابقہ ادوار میں شادی بیاہ پر ون ڈش کے قانون کا اطلاق کیاگیا تھاجس کا عملی طورپر سفید پوش طبقہ کو ریلیف ملا مگر بعد میں آنی والی حکومتوںنے عوامی مفاد کے منصوبے کو سرخ فیتے کی نذر کردیا حکومت پنجاب عملی طور شادی بیاہ تقریبات پر ون ڈش کے اطلاق پر پابندی عائد کرکے اگر اس کے ساتھ ساتھ بارات میں شامل شرکاء کی کم سے کم تعداد مقررکردی جائے تو اس سے نہ صر ف شادی بیاہ کے اخراجات میں کمی آسکتی ہے بلکہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کئی اخراجات پر قابو پایا جاسکتا ہے ون ڈش کے قانون کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اس پر عملدرآمد کے لیے نکاح رجسٹرار اور سیکرٹری یونین کونسلوں کو اختیارات سونپے جائیں جو نگرانی کریں اور خلاف ورزی پر متعین سزامجاز اتھارٹی کو سفارش کریںہر ان دوکی طر ف مجوزہ پابندی میں رعایت دینے یا بے ضابطگی پر مجاز اتھارٹی تحقیقات کرکے سزا کا طریق کار متعین کرے اس طرح حکومت مہنگائی پر قابو پاسکے گی وہاں سفید پوش طبقہ کوریلیف ملے گا وہاں بغیر کسی معاوضہ کے ون ڈش اور بارات میں شرکاء کی کم سے کم تعداد کے تعین کی پالیسی پر عملدرآمد ہوسکے گا

پیرمحل( نامہ نگار ) سینکڑوں نفوس پر مشتمل ذوالفقار ٹائون میں طلبہ وطالبات کے لیے سکول بنایا جائے تفصیل کے مطابق پیرمحل کی بستی ذوالفقار ٹائون جس کے اردگرد تین سے چار بستیاں جوکہ سینکڑوں نفوس پر مشتمل ہے مگر حکومت کا نعرہ تعلیم سب کے لیے کے نفی کررہا ہے جس میں طلبہ وطالبات کے لیے بھی اس دور میںکوئی سکول نہیں سیاسی سماجی شخصیت مشتاق احمد سعیدی، محمدانور بھٹی،چوہدری فیض محمد نے وفاقی وصوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ذوالفقار ٹائون میں طلبہ وطالبات کے لیے سکول بنایاجائے

پیرمحل( نامہ نگار)برائلرز ، پولٹری فارمرز کو ہیچری اور فیڈز مالکان ، کے ظلم وستم سے بچاتے ہوئے فارمرز کو دیوالیہ ہونے سے بچائے کاشف میو کونسلر ، پولٹری فارمرز کا وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس سے مطالبہ تفصیل کے مطابق کاشف میو کونسلر ، پولٹری فارمرز نے وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی جس میں برائلر مرغی پالنے والے فارمر کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائلر پولٹری فارمرز اس انڈسٹری کے مین بنیادی سٹیک ہولڈر اور مرکزی کردار ہیں۔گزشتہ دوسال سے فیڈ ملز مالکان چوزہ ہیچری مالکان اور تیار مرغی اٹھانے والے بروکرز حضرات دن رات محنت کر کے مرغی تیار کرنے والے چھوٹے فارمرز کا گوشت نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں فارمرز دیوالیہ ہو رہے ہیں چوزے پر ہیچری والے ٹائیکونز (مگرمچھوں کی اجارہ داری ہے20 روپے والا چوزہ 77 روپے فی چوزہ تک سیل کرتے ہیں فیڈ ملز مالکان فیڈ میں شامل مکئی۔چاول ٹوٹا۔سویابین۔وغیرہ کا ریٹ بڑہ جانے کا بتا کر ہر سال دو تین دفعہ ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔پچھلے 4 ماہ میں 465 روپے فی بوری اضافہ کر کے فیڈ کی فی بوری کی قیمت 2700 روپے کر دی جس سے ایک چھوٹے فارمر کو ساٹھ لاکھ روپے سا لانہ اضافی قیمت ادا کرنی پڑے گی جو کسی بھی فارمرز کے استطاعت نہ ہوگی اور فارمرز کو خودکشی پر مجبور کر دے گی۔ فارمر کی انتھک محنت کے بعد تیار مرغی کو بیچنے کی جب باری آتی ہے تو تیار مرغی کا مالک مڈل مین بروکر صاحب بن جاتے ہیں مڈل مین روزانہ تیار مرغی کے ریٹ سے 5 روپے سے لیکر 20 روپے فی کلو کمیشن اور لیس کے نام پر ڈاکہ ڈال کر وصول کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی دیہاڑی لگاتے ہیں جب کہ فارمرز کو اسکی محنت تو درکنار چوزہ کی قیمت بھی پوری نہیں ملتی۔اسوقت 30 ہزار چوزہ ڈالنے والا چھوٹا فارمر40 دن میں 30لاکھ فی فارم کا نقصان اٹھا رھا ہے ۔PPAپاکستان پولٹری ایسویسی ایشن بنی تو فارمرز کی بھلائی کیلئے تھی مگر ان ٹائیکونز کی حامی بن کر ان کے اشاروں پر ناچنے لگی کیونکہ سارے عہدیدار ان بڑے مگرمچھوں کے اپنے خریدار ہیں فارمرز نے وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور فیڈ اور چوزہ والوں کی ناجائز منافع خوری اور تیار مرغی کا ریٹ نکالنے والوں کی اجارہ داری سے مظلوم فارمر کو بچانے کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جو کہ پولٹری کے ان ناخداوں سے غریب فارمر کو بچائے اور وہ بھی اپنے بچوں کیلئے روٹی کما سکے علا وہ ازیں ان بڑے ٹائیکونز کے اثاثوں کی بھی تحقیقات کا حکم جاری فرمایا جائے جو فارمر کا خون چوس کر خود کھربوں میں آگئے ہیں اور محنت کش فارمر اندھیرے میں ڈوبتا جا رہا ہے جبکہ پولٹری ، ہیچری فارم ، فیڈز مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ کے ساتھ خوراک کی قیمت بڑھتی ہے اسی حساب سے ہم چوزہ ، خوراک فروخت کرنے پر مجبور ہے جس فارمر کو نقصان کا ڈر ہے وہ کام چھوڑ دے

پیرمحل ( نامہ نگار )موجودہ حکومت ریاست کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے قائداعظم کی قیادت میں نوجوانوں نے دنیا کے نقشہ پر پاکستان بنایا تھا اور اب عمران خان کی قیادت میں اسے مضبوط بنائیں گے، نوجوان ہی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق اس ملک میں تبدیلی کی شمع روشن کریں گے’ ان خیالات کا اظہارچوہدری محمد احسان ننھا آرے والے سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاموجودہ سنگین بحران پی ٹی آئی حکومت کو ورثے میں ملے جن کو حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی حکومت اپنی سر تو ڑ کوشش کر رہی ہے اور بحرانوں سے وہی اقوام نکل پاتی ہیں جو برسراقتدار حکومت پر بھر پور اعتماد کو اظہار کرتی ہیںاگر اندرونی مسائل پر جلائو گھیرائو کی سیاست کو فروغ دیا جائے تو مسائل حل کی بجائے الجھائو کا شکار ہو جاتے ہیں موجودہ نازک حالات میںسیاسی اورمذہبی جماعتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں او ر دشمن طاقتیں ہمیں اندرونی مسائل میں الجھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں تاکہ ہم بحیثیت قوم اقتصادی اور معاشی اعتبار سے مستقبل کے چیلنجز کا سامنا نہ کر سکیں پاکستان کی عوام کھوٹے اور کھرے کو پہچان چکے ہیں قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اب قافلہ رواں دواں ہوچکا جو کرپٹ سابق حکمرانوں کے ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبونے پر اب ملک کو قرضوں کی لعنت سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے انشاء اللہ جلد ہی ملک پاکستان عمران خان کی قیادت میں قرضوں کی لعنت سے نجات حاصل کرلے گا

پیرمحل ( نامہ نگار )ڈکیتی کی دووارداتیں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سواروں کواسلحہ کی نوک پر یرغما ل بناکر موٹرسائیکل نقدی چھین لیے تفصیل کے مطابق چک نمبر 669/10 گ ب کے نزدیک نہر کے پل اور ریلوے لائن پر سر شام نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سواروں ہیبت خان،عدنان ولد حق نواز سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر چھینے گئے موٹرسائیکل سمیت فرارہوگئے پولیس کو 15کال پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم مسلح ڈاکو ئوں کی گرفتار ی کے لیے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کردی چک نمبر309گ ب کا رہائشی محمد ثمران ولد محمد یاسین موٹرسائیکل نمبرTSK-18-4528پر سوار شورکوٹ روڈ پر آرہاتھاکہ چک 319گ ب کے قریب دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنکاکر نقدی موبائل فون شناختی کارڈموٹرسائیکل چھین لیا اور فرارہوگئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار )پولیس تاجروں کے جان مال کی محافظ ، جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر دن رات موثر گشت کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارمحمد اشفاق گجر ایس ایچ او تھانہ صدر پیرمحل نے تاجران سے خصوصی میٹنگ میں کیا انہوںنے کہا کہ تاجران ، پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں بازاروں اور دکانوں میں سیکورٹی کو یقینی بنائیں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت اطلاع کریں تاکہ موثر کاروائی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہوسکے

پیرمحل ( نامہ نگار ) جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والے موٹرسائیکل سواراور دوموٹرسائیکل رکشہ سوار گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق قیصر اشفاق انچارج پٹرولنگ پولیس 728گ ب نے دوران گشت موٹرسائیکل نمبرTSK-5547جس کو عبدالرزاق ولد محمد رفیق قوم ملک ساکن بلاک گنج کمالیہ چلارہاتھا روک کر چیک کیا تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی موٹرسائیکل سوار کو گرفتارکرکے اس کے خلا ف زیر دفعہ 97.A/MVOکے تحت مقدمہ درج کردیا موٹرسائیکل رکشہ نمبرTSK-5722جس کومشتاق ولد مختار ساکن جکھڑ،موٹرسائیکل رکشہ نمبرTSM-17-2369جس کوعامر حسین ولد فقیرمحمد ساکن چک 740گ ب چلارہاتھا روک کر چیک کیا تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی دونوں موٹرسائیکل رکشہ سواروں کو گرفتارکرکے پٹرولنگ پولیس اس کے خلا ف زیر دفعہ 97.A/MVOکے تحت مقدمہ درج کردیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورز ی پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ارشادالحق اے ایس آئی نے سی پلاٹ خانجوان میں دوران خطبہ جامع مسجد چشتیہ خانجوان کے خطیب قاری مغیث اکبر ولد محمد اکرم کو لائوڈ اسپیکر کا بے جا استعمال کرنے پر چھاپہ مارکر لائوڈ اسپیکر قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 6PSSRکے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار )لاکھوںروپے مالیت کا کتا خیانت کرنے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر734گ ب کے رہائشی محمد ریاض ولد نصر ت علی سے محمد اشرف ولد نور محمد احمد ولد محمد اقبال شفقت ولد اشرف خضرحیات ولد ریاض ساکنان چک734گ ب شکاری کتا مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے بطور امانت لے کر کتا خیانت کرلیا تھانہ صدر پولیس نے مدعی محمد ریاض کی درخواست پرملزمان کے خلاف زیر دفعہ 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار )گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے دوران تفتیش ڈکیتی کے گرفتار ملزم شہباز ولد شاہنواز ساکن چک 296گ ب سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ ریوالور مع گولیاں برآمد کرلیا جبکہ عبدالسلام ولد محمد اشرف سے پسٹل 30بور برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار )منشیات فروش گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد ساجد سب انسپکٹر سی آئی اے سٹاف نے منشیات فروش عارف لٹی ولد محمد ریاض قوم چدھڑ ساکن چک 660/1گ ب کو گرفتار کرکے ہیروئن 1372گرام برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cکے تحت تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل ( نامہ نگار )مستقل تعلیمی پالیسی پر عمل درآمد کرواکرہی مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے سے تعلیم کا فروغ ممکن ہوسکتا ہے جس کے لیے ماہرین سمیت تمام ماہرین کا متفق ہونا ضروری ہے اسلامی نظریاتی بنیادوں پر نصاب مرتب کرکے اس کو لاگو کیاجائے تو خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں زمینی حقائق سے ماورا ء پالیسیوں پر عملدرآمد نہیں کروایاجاسکتا سوچ میں تبدیلی تعلیم کے ساتھ تربیت ایجوکیشن کا عملی ماٹو ہونی چاہیے گلوبلائزیشن دورمیں ملکی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب عملی تعلیم کو فروغ حاصل ہو ان خیالات کا اظہار محمد ظفر آصف ضلعی راہنما پنجاب ٹیچر یونین نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی بہتری کے لیے حکومت مثبت حکمت عملی سے فزیکل ماہرین کی تربیت اور ماہرین کی بھرتی کی پالیسی پرعملدرآمدکروا ئے اورحکومت نے سابق ادوارمیںکھیلوں کی بہتری کے لیے دوفیصدی فنڈ کی پالیسی جاری کی گئی مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ملکی وغیر ملکی سطح پر کھلاڑی پید اکرنے کے لیے صاف ستھر اماحول اور اچھے میدانوں کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم یافتہ فزیکل اساتذہ کی تعیناتی ضروری ہے انہوںنے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی کاراز صحت مند طلبہ وطالبات کی مثبت سرگرمیوں پر منحصر ہوتاہے قیام پاکستان سے فزیکل تعلیم کو ہرپالیسی کے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا گیا مگر ہر طے کردہ پالیسی پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا ہر حکومت سپورٹس کو گراس روٹ لیول پرائمر ی سکولز سطح پر شرو ع کرنے کا عندیہ دیتی ہے مگرعملی پالیسی نہ ہونے کے باعث پالیسیاں کامیاب نہ ہوسکی انہوںنے کہا کہ فزیکل سمیت تعلیم کے پورے شعبہ میں آج مستقل تعلیمی پالیسی پر عملدرآمد کی ضرورت ہے

پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل شہر میں کروڑوں روپے سے سڑکوں کی تعمیر جبکہ ضلع بھر میں وسیع وعریض پیرمحل کا جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ کی غفلت کا شکار ٹوٹی پھوٹی سڑکیں خستہ حال مسافر خانے نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے کے باعث لاری اڈانہر کا منظر پیش کرنے لگا بااثر اے سی بس مالکان نے لاری اڈاکے باہر متبادل اڈا بنا کر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان پہنچانا شروع کردیا فی الفور لاری اڈا پیرمحل کی تعمیر کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق کروڑوں روپے وفاقی وصوبائی حکومتی گرانٹ سے پیرمحل شہر کی سڑکوں کی تعمیر جاری ہے مگر کروڑوں روپے سالانہ آمدنی دینے والا لاری اڈا کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونے کے باعث بارش پڑنے پر لاری اڈانہر کا منظر پیش کرنے لگتا ہے لاری اڈا کی دکانوں کی چھتیں خستہ حال ہوچکی ہیں جبکہ پنجاب بھر کے بس اسٹینڈ پر ایک روٹ کوآنے جانے کے لیے صرف ایک ایک بیسمنٹ الاٹ ہوتا ہے مگر پیرمحل جنر ل بس اسٹینڈ میں بااثر افراد جن کے پاس مسافر گاڑیاں بھی نہ ہے انتظامیہ کی ملی بھگت سے درجنوں بیس منٹ الاٹ کررکھے ہے جن میں ایک ایک روٹ پر جانے کے لیے پانچ سے چھ چھ تک بیس منٹ مخصوص ہونے کے باعث کئی روٹوں پر گاڑی مالکان لڑائی جھگڑوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہے بااثر اے سی روڈ لائنر مالکان نے جنرل بس اسٹینڈ کے باہر غیر قانونی طورپر متبادل اڈے بنا کر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان پہنچایاجارہا ہے لاری اڈا کے اندر مسافروں کے لیے کسی قسم کے شیڈ موجود نہ ہے جس سے ٹرانسپورٹر ، مسافر شدید پریشانی کا شکار ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔چیئرمین چوہدری خالد سردار سے مطالبہ کیا کہ لاری اڈا پیرمحل کے اندر سڑکیں تعمیر کی جائیں