افغانستان: گورنر کے کانوائے پر بم حملہ، 8 محافظ ہلاک

Afghanistan Bomb Attack

Afghanistan Bomb Attack

لوگر (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر محمد انور اسحاق زئی کے کانوائے پر بم حملے میں حفاظتی دستے کے 8 محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

لوگر پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان شاہ پور احمد زئی نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان کہا ہے کہ حملہ آوروں نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ سفید سنگ علاقے میں کابل سے لوگر جاتے ہوئے گورنر اسحاق زئی کے کانوائے کو نشانہ بنایا ، کانوائے میں گورنر خود بھی موجود تھے۔

ترجمان شاہ پور احمد زئی کے مطابق حملے میں گورنر اسحاق زئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم ان کے محافظ دستے کے 8 محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔