مرمنسک (جیوڈیسک) روس کے علاقے مرمنسک میں ایک بمبار طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریا خبر رساں ایجنسی کے مطابق مرمنسک کے علاقے میں واقع اولینگورسک ائیر پورٹ پر ایک بج کر 40 منٹ پر رشئین فضائیہ کے Tu-22M3 بمبار طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
طیارہ ایمونیشن کے بغیر تھا۔ حادثے کے نتیجے میں عملے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
پروں کی منفرد ساخت کے ساتھ روسی ساختہ Tu-22M3 بمبار طیارے کو طویل المسافت اور سُپر سانک خصوصیت کے ساتھ پہچانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے روس کے مشرق میں بحیرہ جاپان کے اوپر پرواز کے دوران 2 روسی Su-34 جنگی طیارے فضاء میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔