ہزاروں ڈرائیورز حالیہ فرانسیسی طرز پر مبنی (پیلی جیکٹ) احتجاج کی شکل اختیار کر گئے

Protest

Protest

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) ہزاروں ڈرائیورز حالیہ فرانسیسی طرز پر مبنی (پیلی جیکٹ) احتجاج کی شکل اختیار کر گئے۔ شہر کی مرکزی ایکسپریس روڈ (روندا لیتیرال) پر پیدل مارچ۔ دوپہر سے شروع ہونے والی ہڑتال آج پہلے کاروباری دن کے آغاز پر زور پکڑ گئ۔

مرکزی شاہراہ “گران ویا” پر گاڑیاں کھڑی کرنے کے بعد جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا بعد ازاں قائدین کی کال پر جلوس نے پیدل ایکسپریس روڈ پر احتجاجی مارچ شروع کر دیا۔

مطالبات کے تسلیم نا کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ہر گزرتے گھنٹے کے بعد احتجاج میں شدت اور لوگوں کے رویوں میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے ملٹی نیشنل کمپنیز اوبر اور کابیفائی کے خلاف احتجاج میں پرتشدد کاروائیاں اکثر دیکھنے میں آتی ہیں۔