آرمی چیف سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا پول کھل گیا

General Qamar Javaid Bajwa

General Qamar Javaid Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف پروپیگنڈے کو جھوٹ کا پلندا قرار دیدیا۔

ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آرمی چیف نے کبھی بھی بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کوشش نہیں کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھےکام نہیں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔