کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 پر پولنگ کا عمل جاری

Election

Election

سندھ (جیوڈیسک) کراچی کے ضلع کورنگی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 149 ہے جب کہ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 449 ہیں جن میں مرد ووٹرز ایک لاکھ 36 ہزار808 اور خواتین ووٹرز ایک لاکھ9 ہزار641 ہیں۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے ہیں جس کے باعث ہرپولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔

یہ نشست ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے سبب خالی قرار دی گئی تھی۔

مذکورہ نشست پر ایم کیو ایم کے سیدہاشم رضا، تحریک انصاف کے اشرف قریشی، پی ایس پی کے محمد عرفان وحید، مہاجر قومی موومنٹ کے عامر اختر، ایم کیو ایم کے محمد اسلم پرویز، پی پی پی کے جاویدشیخ کے درمیان مقابلہ ہے۔

جب کہ آزاد امیدواروں میں ریحان منصور، عامر جمیل، محمد تنویر ، حامد محمد عاقل، مسعود خان، نثار اللہ اور خالد حمید ہیں۔