پیپلز یوتھ آگنائزیشن کے زیر اہتمام بختاور بھٹو کی 29ویں سالگرہ کی تقریب

Birthday Party

Birthday Party

کراچی : پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام کراچی میں بختاوربھٹو کی 29ویں سالگرہ کی تقریب ،تقریب میں پی واے او سندھ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ، پیپلزیوتھ کی جانب سے بختاور بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد ان کی لمبی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی جبکہ اس موقع خطاب کرتے ہوئے پیپلزیوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری ،جنرل سیکرٹری ،شعیب مرزا،ترجمان تیمور علی مہر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسرورراجپر سمیت دیگر نے خطاب کیا،جاوید نایاب لغاری کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں اس ملک میں جمہوری استحکام کے لیے سب سے زیادہ ہیں ،اورآج بلاول بھٹو اسی فلسفے کو آگے لیکر چل رہے ہیں جو شہید زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے شروع کیاتھا، پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف محاذ کھڑا کرنے والے یہ جان لیں کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے ہیں اور ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے اپنی خیر منائیں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر نے کی بجائے عوامی خدمت کرنے کی کوشش کریں ،جنرل سیکرٹری شعیب مرزا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنی جدوجہد سے حکومت بنائی کسی کے آشیر باد یا مدد سے اقتدار حاصل نہیں کیا۔

آج بھی مستحکم جمہوریت اور عوام کو مصیبت سے نکالنے کے لیے اسی طرز سیاست کی ضرورت ہے جو بھٹو نے شروع کی تھی ،جبکہ پیپلزیوتھ سندھ کے ترجمان تیمورعلی مہر نے کہاکہ بھٹو عوام کو اور عوام بھٹو کو نہیں بھولے،کیونکہ بھٹو ایک ایسی حقیقت کا نام ہے جسے مٹانے والے خود ہی مٹ گئے ، آج سیاست کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ سیاست کا آغاز ہی اس قوم کے عظیم لیڈرزوالفقار علی بھٹو سے شروع ہواہے ،جنھوں نے سیاست کو ڈرائینگ روم سے نکال کر گلی محلوں میں لاکر کھڑ اکردیا اور آج جو پیپلزپارٹی کے رہنماؤ ں کو سیاست سکھارہے ہیں وہ لوگ احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسرور راجپرنے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز یوتھ ونگ کے کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں ، پیپلز یوتھ کے کارکن محترمہ شہید کے فلسفے کو گھر گھر پہنچائیں ، ملکی و قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اٹھارویں ترمیم پاکستان کی عوام کے لیے پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے ، جس کا ہم بھرپور دفاع کریں گے، عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی ہے اور نہ ہی وہ آئینی و جمہوری روایات کی پاسداری کرپارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوری راستوں کو اپنی گزرگاہ بنایااور کبھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کی جبکہ تحریک انصاف نے ملک کو بحرانی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام آج بلاول بھٹو کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ آئیں اور آکر انہیں موجودہ حکمرانوں کے عتاب سے چھٹکارا دلائیں۔