الریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں چار دن سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق اتوار کے دن سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔
سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ چار دن سے جاری امدادی کاروائیوں میں 271 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ملک کے شمال مغربی علاقے تبوک سے 137 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سول ڈیفنس حکام نے شہریوں کو طوفان اور اچانک سیلابی ریلے کے مقابل تیار حالت میں رہنے کی وارننگ دی ہے۔