سعودی ولی عہد کی صدارت میں دفاعی کونسل کا پہلا اجلاس

Prince Mohammed Bin Salman

Prince Mohammed Bin Salman

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی دفاعی کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کونسل کے ارکان موجود تھے۔

ان میں وزیر دفاع کے معاون، چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع کے معاون برائے اُمور نفاذ، چیف آف جوائنٹ فورسز، وزارت دفاع کے سکریٹری برائے تزویراتی امور، وزارت دفاع کے سکریٹری برائے خریداری و عسکری سامان اور انٹرنل آڈٹ کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق اجلاس کے دوران دفاعی کمیٹی کے کردار اور ذمے داریوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ کونسل وزارت دفاع کے تمام تزویراتی شعبوں کے حوالے سے ہدایات جاری کرنے کی ذمے دار ہے۔ ان میں مرکزی تزویراتی فیصلے کرنا اور مرکزی شعبوں کی سطح پر وزارت دفاع کی کارکردگی کا جائزہ لینا شامل ہے۔

اجلاس میں وزارت دفاع کی مرکزی گورننگ کونسلوں کو فعال بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔

نئی گورننس کا مقصد فیصلوں کے میکانزم کو بہتر بنانا اور وزارت کو ادارتی عمل کی جانب منتقل کرنا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزارت دفاع کی گورننگ کونسلز وزارت کے ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کے ضمن میں آتی ہیں۔