راولپنڈی (جیوڈیسک) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے، قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ہم پر عزم ہیں کشمیری عوام انشا اللہ کامیاب ہوگی۔