عدم و برداشت رواداری ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ تحمل و بردباری اسلام کا اولین درس ہے،دین سے دوری ، عدم انصاف ، لوٹ مار ، بے روزگاری عدم برداشت کی بڑی وجوہات ہیں ، جو ہمارے ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کررہی ہے، گھریلوں معمولی جھگڑوں پر قتل، خودکشی اور دیگر دلسوز واقعات بڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ روز گھریلوں جھگڑے سے تنگ ماں کا اپنی معصوم بیٹی کے قتل کے واقعے پرافسوس کااظہار اور تبصرہ کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ گھریلوں معمولی جھگڑے پر قتل،خودکشی اور تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں ہمارے معاشرے کی حالت کااندازہ اس بات سے لگائیں ایک ماں اپنی پریشانیوں سے تنگ آکر اپنے جگر گوشہ کو قتل کرنے پر مجبور ہوئی جوکہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،انہوں نے کہاکہ دین سے دوری ، عدم انصاف ، لوٹ مار ، بے روزگاری کی وجہ سے لوگے عدم برداشت ورواداری میں اضافہ ہورہاہے ، معاشرے میں سستا انصاف اور اسلامی اصولوں کو اپنا کر ہی برداشت ورواداری کا فروغ ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ، اللہ کے نبیﷺ پر کتنی مشقتیں آئیں کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر آپﷺ نے صبر وشکر کی عظیم مثالیں قائم کرکے امت کو بردباری اور برداشت کا درس دیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی امت کیلئے بہترین نمونہ ہے،انہوں نے کہاکہ جہاں اسلام نے اداب عبادات پر توجہ دی ہے وہاں پر آداب معاشرت کے سنہرے اصول بھی سکھائے ہیں ہمیں اپنے اپنے معاشرے میں ان اصولوں کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں معمولی تکرار کی بنا پر قتل ، خودکشی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ کی خبریں اخبارات کی زینت بن رہی ہیں جن کو پڑھ کر دل خون کے آنسو روتاہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواداری و برداشت کی کمی ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے۔