ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ‘‘باغی 3’’ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ‘‘ باغی 3 ’’ کیلئے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار کیلئے سارہ علی خان کے نام پر غور کیا جارہا تھا تاہم سارہ علی خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
سارہ کے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلم میں ان کے سین ٹائیگر شروف کے مقابلے میں کم تھے لہٰذا وہ سکرین پر کم نظر آتیں اور فلم ‘‘کیدارناتھ’’ اور‘‘سمبا’’ کے بعد سارہ کسی ایسی فلم کے انتظار میں ہیں جہاں ان کے کردارکی اہمیت بھی ہیرو کے کردارکے برابر ہو۔