پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

Pakistan vs West Indies

Pakistan vs West Indies

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈین ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 240 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 96 اور ندا ڈار نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

پاکستانی ویمن ٹیم کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم بھی 49.4 اوورز میں 206 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے میکلین نے 82 اور ٹیلر نے 48 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سدرہ امین کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اگر پاکستان ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو گرین شرٹس آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ جائے گی۔