پیونگ یونگ (جیوڈیسک) امریکی صدر اور شمالی کوریائی رہنما کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات کے سلسلے میں خصوصی امریکی سفیر اسیٹفن بیگن شمالی کوریا کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔
پیونگ یونگ میں قیام کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
شمالی کوریا سے واپس جنوبی کوریائی دارالحکومت سیئول پہنچنے کے بعد امریکی مندوب اسٹیفن بیگن نے وزیر خارجہ کانگ کیُونگ وا سے ملاقات کر کے انہیں اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ملاقات کریں گے۔