چین سالانہ 20 ہزار پاکستانی طالب علموں کو اعلی تعلیم کے وظیفے دے گا

Pakistan - China

Pakistan – China

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے اسلام آباد میں سفیر یاؤ ینگ نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے پاکستانی طالب علموں کے لیے وظائف کی تعداد کو 20 ہزار تک بڑھا دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کی نیسٹ یونیورسٹی میں خطاب دینے والے یاؤ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات دونوں عوام کے باہمی تعلقات سے جنم پاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ چین ، پاکستان کی ترقی، دفاع اور تعلیم و تربیت کے شعبہ جات میں بھی تعاون کو برقرار رکھے گا، اس مقصد کے ماتحت پاکستانی طلباء کو دیے جانے والے وظائف کی تعداد کو 20 ہزار تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس تعداد کے دنیا میں کے کسی دوسرے ملک کے طالبعلموں کو دیے جانے والے وظائف کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستانی طالب علموں اور گریجویٹس کے لیے چین میں انٹرنشپ کے مواقعو ں میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔