سعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزرا کو دے دیا

Cabinet Meeting

Cabinet Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیار وزراء کو تفویض کر دیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جب کہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔

سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا جس کے لیے اسکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں آرامکو بیرونی دنیا میں بھی اپنا کام پھیلائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری سمیت 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔