اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج سب جیل سے رہا کیا جائے گا۔ ہائیکورٹ کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اورر مضان شوگر ملز میں ضمانت منظوری کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج ’سب جیل‘ سے رہا کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا ذاتی سیکیورٹی اسٹاف لاہورسے منسٹر کالونی پہنچ گیا ہے جب کہ سب جیل حکام کو شہبازشریف کی ضمانت پررہائی کے لئے عدالتی روبکار کا انتظار ہے۔
رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہباز شریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوجائے گا جب کہ وہ منسٹرانکلیو سب جیل سے رائے ونڈ جائیں گے اور اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔