واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ “ہم سو فیصد فتح کے بعد شام سے نکل رہے ہیں”۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے شام کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “ہم قریب المرگ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سو فیصد فتح حاصل کرنے کے بعد شام سے نکل رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم کے یورپ میں پھیلاو کے مقابل ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔
صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک سے، شام میں گرفتار کئے جانے والے 800 سے زائد، داعش کے دہشت گردوں کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے اپنے یورپی اتحادیوں سے اس معاملے میں زیادہ ذمہ داریاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔