اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کے ساتھ ناشتے کے بعد سعودی مہمان کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کے بعد پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔