افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹ گیا، 6 افراد ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

لغمان (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے لغمان کے کرغائی قصبے میں ایک دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کر غائی کے مہاجر کیمپ کے قریب سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا۔

اس حملے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔