بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی ترک کرنی ہو گی۔

میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید لکھا کہ بہتر ہے بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کے جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔

میجرل جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کے وژن کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی کو “ان فالو” کرنا ہو گا۔