قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ‘عرب ۔ یورپ’ سربراہ کانفرنس میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی، وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل بن احمد الجبیر اور خادم الحرمین الشریفین کے سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم، جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن زابییرٹ، یورپ کےسیاسی امور کے مشیر ایفاکوسیپوس،وزارت خارجہ کے مشیر جان ھیکر اور اقتصادی مشیر لارس ھینڈرک نے شرکت کی۔