واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی مہلت مؤخر کر رہے ہیں جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر مذاکرات میں “ٹھوس پیشرفت” ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو وہ فلوریڈا میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔
امریکہ نے گزشتہ سال ستمبر میں چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو کردی تھی۔ ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر فریقین کے درمیان یکم مارچ تک ایک تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ اس ڈیوٹی کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے۔