اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش اور اشتہارات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سنیما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ فلموں کی پابندی کے ساتھ پیمرا کو بھی اس بات کی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں چلنے والے بھارتی اشتہارات پر کارروائی کرے۔
فواد چوہدری نے یہ ٹوئٹ پرنس وسیم نامی ایک صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کی جس میں صارف نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ بھارتی فلمیں اور گیت پر پابندی عائد کرنا بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے مترادف ہے۔