بھارت نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کی پاکستان میں گرفتاری کی تصدیق کر دی

 Abhi Anand

Abhi Anand

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی مگ 21 اڑانے اور ابھی تک نہ لوٹنے کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ان کا مگ 21 طیارہ گرا ہے اور اس کا پائلٹ ‘لاپتا’ ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن نے مگ21پر اڑان بھری لیکن وہ ابھی تک نہیں لوٹا۔ ابھی نندن بھارت کے ایک ریٹائرڈ ائیرمارشل کا بیٹا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ائیرفورس نے طیاروں نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مارے گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں تصدیق کی۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنا نام ابھی نندن اور سروس نمبر 27981 بتاتا ہے۔

پاکستان میں گرفتارکیے گئے بھارتی پائلٹ سے متعلق بھارتی صحافی شیواروڈ نے بھی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ بھارتی پائلٹ MIG 21 کا پائلٹ تھا اور ونگ کمانڈر ابھی نندن سے متعلق بھارتی حکومت جلد بیان جاری کرے گی۔