خرطوم (جیوڈیسک) سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے حکمراں جماعت’کانگریس’ کی قیادت جماعت کے نائب صدر احمد محمد ہارون کو سونپ دی ہے۔ ھارون پارٹی قیادت کے انتخابات تک اس کے سربراہ ہوں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹکے طمابق سوڈان کی حکمراں جماعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عمر البشیر پارٹی کی سربراہی سے دست بردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے نائب احمد محمد ھارون کو جماعت کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ خیال رہے کہ سوڈان کے نائب صدر ھارون کو عالمی عدالت انصاف کی طرف سے دارفر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ‘اشتہاری’ قرار دے رکھا ہے مگرحال ہی میں سوڈان کی حکمراں جماعت نے انہیں پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا تھا۔
سوڈان کی حکمران جماعت کی طرف پارٹی قیادت سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں سوڈانی صدر عمرالبشیر نے احمد محمد ھارون کے بارے میں کہا تھا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ایک ہی مسافت پر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صدر عمرالبشیر ایک نئی جماعت کی تشکیل کرسکتے ہیں جو موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے۔
سوڈان کی حکمراں جماعت کی قیادت میں تبدیلی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی جب دوسری جانب عوامی مظاہروں کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ گذشتہ جمعہ کو خرطوم میں ایوان صدر میں حکومت نے مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کے لیے اہم فیصلوں کا بھی اعلان کیا تھا۔