صومالیہ: الشباب کا خود کش حملہ، درجنوں ہلاک و زخمی

Somalia Suicide Attack

Somalia Suicide Attack

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں بم حملے کے دوران 29 افراد ہلا ک اور 80 زخمی ہو گئے۔

یہ خود کش دہشت گرد حملہ الشباب نے کیا ہے جس میں اس نے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد ہوٹل اور اطراف کی عمارتوں سے شہریوں کا انخلا عمل میں لایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک عمارت میں روپوش دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔