شب خون کا خطرہ

Pakistan india War

Pakistan india War

تحریر : شاہ بانو میر

پاکستان نے 65 کی جنگ کے بعد بھارت کی جانب سے مستقل ہرزہ سرائی کے جواب میں ہمیشہ باوقار خاموشی کو اپنا شعار رکھا لیکن دنیا بھر کو فرضی بہادری کی کہانیاں بیہودہ فلموں سے دکھا کر جہاں دنیا بھر میں شیطانیت کامیابی سے پھیلائی اور ان دلفریب فلموں کے ہوش ربا مناظر نے جہاں جذبہ حمیت کم کیا وہاں بھارت نے اپنی زمین میں ایسی نسل پروان چڑہا دی
جس کا تعلق ملک سے اس کی آزادی سے مذہبی حمیت سے ان فلموں کی وجہ سے ختم ہو گیا

ایک یہی کامیاب فارمولہ تھا غربت کی سطح سے نیچے ضروریات زندگی سے محروم لوگوں کا دھیان دوسری جانب مبذول کروانے کا
نقصان اس میں یہ ہوا کہ وقت کا فرعون مودی طاقت کے نشے میں اتنا چور تھا
کہ
پاکستان کو خطے میں اپنے حدود اربعہ سے ماپ کر کسی کیڑے مکوڑے سے زیادہ اہمیت دینے کو تیار نہ تھا
اس کی خام خیالی یہ تھی کہ
جب ڈائن سیاست کو بلی کی ضرورت ہو گی
عین الیکشن میں ووٹ جیتنے کے لیے وہ
پاکستان کو کسی بھی دہشت گردی سے منسوب کروا کے دنیا میں تنہا کر دے گا
اور
یوں ایک تیر سے 2 شکار کرے گا
ہتھیاروں کی اندھا دھند خریداری کا یہ بڑا گاہک فلمی سین کی طرح خیالی بساط بچھا کر پاکستان کہ
شہہ اور مات دے چکا تھا
یہ جاہل ان پڑھ چائے والا بھول گیا
کہ
کشمیر میں سردی گرمی دھوپ سائے میں کھڑی اس کے فوجی بڑے دل گردے کے مالک نہیں ہیں
موت پر ایمان اللہ سے شھادت کا انعام مومن کا پختہ ایمان ہے
کافر کے لیے یہ دنیا ہی متاع کل ہے
اور
اس کی زندگی ویران سڑکوں پر کھڑے پل پل مجاہدین کے داؤ پر لگی زندگی
کیسے لمحہ لمحہ خوف سے مارتی ہے
یہ صرف بلکتے روتے سپاہی جانتے ہیں
اقتدار کی رسہ کشی میں مظلوم کشمیروں کے خون سے ہاتھ رنگنے کو یہ تیار نہیں
فوجی منت سماجت کرتے ہوئے کہتا ہے
بیس ہزار میں ہماری جان کا سودا کرتے ہو
کیا کبھی کسی مقابلے میں کسی افسر کی موت کسی نے سنی ہے؟
ہمیں جینے دو ہماری ماؤں کے ارمان خاک میں مت رولو
ہمیں اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ اپنے جیسی پر سکون زندگی گزارنے دو
یہ ہے وہ کمزور فوج جو ہیروئینوں کے ناچ گانے اور فرضی ڈان کو سراہتے ہوئے بارڈر پے کھڑی ہے
مائیں ہیں تو مودی کو گالیاں نکال رہی ہیں
دوسری جانب ایل او سی کے
نعرہ تکبیر ایمان کو اور بڑہاتے ہوئے
شھادت کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے حریص ہیں
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
ان کے آہنی ایمانی عزائم سے یہ ٹڈی دل کیا مقابلہ کر پائیں گے
فتح و نصرت ؓدود اربع سے مشروط ہوتی تو مکہ سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کسمپرسی میں اہل عالم پر اپنی دھاک نہ بٹھا سکتے
لا الہ الا اللہ کا فلک شگاف نعرہ صرف 1 رب اور کوئی نہی الہ
انسان کے گوشت پوست کو فولادی جسامت عطا کرتا ہے
مقصد کے لیے جان دینا عظیم مرتبہ ہے
کل 65 کی جنگ کو متنازعہ بنا کر پاکستان کے جشن کی خوشیاں ماند کرنے والا
آج کی نئی تاریخ کو کیسے مسخ کرے گا
کہ
ساری دنیا نے ظالم ہندوستان کی اقلیتوں کو دکھایا جو مودی کے مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں
بھارتی جنگی طیاروں کے گرنے پر فتح کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے
منقسم ہندوستان کی فوج اپنوں کی
ہمدردیاں کھو چکی
کشمیری آہ و بکاہ بھارت کے مکروہ سیکولر ڈھونگا پردہ پاش پاش کر گئی
دنیا نے بھارتی طیاروں کی تباہی پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا
طاقت برتری عددی اکثریت کے زعم میں مبتلا بھارت آج سر نیہوڑے زخمی پائلٹ کی واپسی تک چپ سادھے ہوئے ہے
سی پیک کا درد بھارت کو حواس باختہ کر گیا
بلوچستان میں جاری را کی دہشت گردی ہو
یا
کراچی کو بارود کا گھر بنانے کی مکروہ سازش
پاکستانی افواج نے بزدل دشمن کو ہر جگہہ ذلت سے دوچار کیا ہے
مگر
تعصب حسد اس کو گراتے چلے جا رہے ہیں
بھارتی طیارے مار گرانا فضائیہ کا تاریخی کارنامہ ہے
مگر
فتح ابھی مکمل نہیں ہوئی
دن کینچلی بدلنے والا سانپ ہے
دوبدو لڑنے کی جرآت سے عاری ہے
اس لیے شب خون ضرور مارے گا
اللہ رب العزت کی پناہ میں امان میں ہے پاکستان
سلامت رہے گا قیامت تک
عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر ہر وقت کھڑے ہیں
اپنی صفوں میں عارضی اتحاد کی بجائے مستقل بھائی چارے کی فضا سے
اپنی ایمانی دینی سیاسی عسکری یکجہتی سے بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیں
نصر من اللہ و فتح قریب
انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد
افواج پاکستان پائیندہ باد

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر