اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، ایک بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، وزراء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جا سکتے ہیں لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لے جانے کی اجازت نہیں۔
(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کا فخر ہے، میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بدنیتی اور اخلاقی پستی ظاہر کرتی ہے، نواز شریف کو بلا تاخیر عارضہ قلب کی سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے۔