نوجوانوں کو بے راہروی سے روکنے کیلئے مشاعروں اور زیادہ سے زیادہ ادبی تقریبات کا نعقاد ضروری ہے، ڈاکٹر محمد یونس امین شیخ

PBA

PBA

لیہ : معروف ادبی تنظیم ”پاک برٹش آرٹس ”کے زیر اہتمام گزشتہ شام ضلع جھنگ احمد پور سیال میں ایک مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین پاک برٹش آرٹس ڈاکٹر یونس امین شیخ نے کی مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد عبدالقوی ملانہ نے حاصل کی جبکہ سرور کونین ۖ کے حضور نذرانہ عقیدت محمد عبدالسمیع ملانہ نے پیش کیا۔

نقابت کے فرائض عدنان سمیع نے اداکئے جن شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں محمد اجمل قادری ،ڈاکٹر عمران شاہد ،زاہد یاسین اکھیاں ،پروفیسر بابر حسین ،عبدالقدوس ساجد ،شاکر حسین کاشف ،لقمان اسد ،زاہد عاصم ،احمد سعید ،آصف سردار ،سید وقار حسین اور ڈاکٹر محمد اقبال ندیم ملانہ شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر یونس امین شیخ نے شعرا کرام اور سامعین کو اپنے خوبصور کلام سے محظوظ کیا اور داد پائی مرکزی چیئرمین پاک برٹش آرٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو بے راہروی سے روکنے کیلئے مشاعروں اور زیادہ سے زیادہ ادبی تقریبات کا نعقاد ضروری ہے اس موقع پر انہوں نے پاک برٹش آرٹس ضلع جھنگ کے صدر ڈاکٹر محمد اقبال ندیم ملانہ کو ”پاک برٹش آرٹس فروغ ادب ایوارڈ 2019سے نوازا۔