بھارت: سوائن فلو کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 605 تک پہنچ گئی

India Swine Flu

India Swine Flu

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک سوائن فلو کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 605 تک پہنچ چکی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی، بھارت کی وزارت صحت کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق رواں سال کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 380 سے زائد مریضوں میںH1N1 وائرس یعنی سوائن فلو کی تشخیص کی گئی ہے۔

اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 مارچ سے 605 تک پہنچ گئی ہے۔

بیماری کی سب سے زیادہ شدت صوبہ راجھستان میں دیکھنے میں آئی ہے جہاں 4 ہزار 551 افراد وائرس کا شکار ہوئے جن میں 162 کی موت واقع ہو گئی جبکہ صوبہ گجرات میں 3 ہزار 969 افراد میں سوائن فلو کی تشخیص کی گئی جن میں سے 118 مریض ہلاک ہو گئے تھے۔

نئی دہلی اور اس کے اطراف میں 3 ہزار 362 مریضوں میں سوائن فلو کی تشخیص کی گئی جن میں سے 7 مریض ہلاک ہو گئے تھے۔