لیاری پریمیر لیگ سیزن ون : ساتواں میچ لیاری ایگلز نے جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

Leari Premier League

Leari Premier League

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیاری اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام عید گاہ گرائونڈ ناظم آباد گرائونڈ پر جاری “لیاری پریمیر لیگ سیزن ون “میں سنسنی خیز مقابلے جاری ،لیگ کے ساتوں میں میچ میںافروز نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری داغ دی۔ ایگلز کی سیمی فائنل تک رسائی۔لیاری پریمیئر لیگ کے 7ویں میچ میں لیاری ایگلزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ایگلز کی اننگ کی خاص بات افروز کی شاندار سنچری اسکور تھی جنہوں نے 66 بالز پر 110 ناٹ اوٹ اور گل خان 36 بالز پر 54 رنز بنائیں۔ ایگلز 201 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوے۔

جواب میں لیاری چارجرز کے بٹسمین بڑے ٹارگٹ کا پریشر برداشت نہ کر سکے اور یکے بعد دیگر اوٹ ہوتے گیے کپتان واحد علی نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائیں اور ٹیم مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹ ک نقصان پر صرف 130 بنا سکی شہباز نے صرف 13 رنز دیکر 3 کھیلاڑیوں کو اوٹ کیا۔میچ مہمان خصوصی ینگ اتحاد گروپ کے چیئرمین عارف چغرزئی تھے جنہوں نے افروز کو مین اف دی میچ کا ایوارڈ کیش دیا اور میڈیا بات چیت کرتے ہوئے عارف چغر زئی کا کہنا تھا کہ یہ لیاری ہی نہیں بلکہ کراچی کا سب بہترین ایونٹ ہے اور پہلی بار لیاری والوںکیلئے کوئی ٹورنامنٹ منعقدہوا ہے کہ جس میں لیاری کے ٹیلنٹ کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے ٹورنامنٹ ارگنائز کرنے پر لیاری اسپورٹس کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس میں گورنمنٹ بھی دلچسپی لگی اور وہ دن دور نہیں جب لیاری کیلئے ایک اکیڈمی کا قیام ہوگا اور لیاری کے لڑکے لیاری میں ہی کرکٹ سیکھ سکیں گے۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر