مصر: اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

Egypt Firing

Egypt Firing

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی الجیزہ گورنری کے شہر اوسیم میں‌ ایک نوجوان نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ محمد رمضان سالم نامی ایک نوجوان نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک بچے، پولیس کے ایک عہدیدار سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

زخمی ہونے والے شہریوں کو الجیزہ اور اوسیم کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض لگتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کے خاندان اور ایک دوسرے خاندان کے درمیان تنازع ہوا جس کے بعد اس نے فائرنگ کردی۔ جاں‌بحق ہونے والوں میں پولیس سیکرٹری بھی شامل ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقتولین کی شناخت احمد عبدالعلیم فرحات، خالد صالح خفاجہ، حمدی زرزور، محمد فوزی تلیمہ اور محمود محمد سالم کے ناموں سے کی گئی ہے۔