کابل میں بم دھماکہ، چھ افراد جاں بحق، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

Bomb blast in Kabul

Bomb blast in Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخی ہوگئے۔شدت پسند تنظیم’داعش’ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کو کابل میں متعدد بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔

ادھر’داعش’ کی آن لاین نیوز ایجنسی’اعماق’ میں کابل حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تنظیم کی طرف سے اس حوالے سے مزید کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ حملے نئے فاری سال کے آغاز پر کیے گئے ہیں۔