گوجرانوالہ: نجی سکول کی دیوار گر گئی، ٹیچر اور 5 بچے جاں بحق

Rescue

Rescue

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر نجی سکول کی دیوار گر گئی، حادثے میں ٹیچر اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے، 13 افراد خمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ میں یوم پاکستان پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، کشمیر روڈ پر واقعہ نجی سکول میں تقریب کے دوران دیوار اچانک گر گئی، جس کے ملبے تلے 20 خواتین اور بچے دب گئے، حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوا، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

واقعے کے بعد بچوں کے والدین اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں سکول پہنچے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے، بچوں کے اہلخانہ نے واقعے کا ذمہ دار سکول انتظامیہ کو قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور پی ٹی آئی ایم پی اے شاہین رضا بھی سکول پہنچے، ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا اور ہسپتال بھی گئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سکول کے مالک، بھانجے اور اکاؤنٹینٹ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔