اسلام آباد (جیوڈیسک) بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کے معاملے پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے پہلا بیان جاری ہو گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب اس معاملے کی خود انکوائری کریں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کے معاملے کی خود انکوائری کریں گے۔ انہوں نے اسد منیر کے تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ ریکارڈ فوری طور پر پیش کیا جائے اور بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کے کیس میں قانون کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔