صدر ٹرمپ کو رابرٹ مُلر رپورٹ کی اشاعت سے کوئی مسئلہ نہیں، وائٹ ہاؤس

Donald Trump

Donald Trump

نیویارک (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق رابرٹ مُلر کی رپورٹ کی اشاعت سے اتفاق کر لیا ہے۔

قبل ازیں امریکی محکمہ انصاف نے کہا تھا کہ خصوصی نمائندے رابرٹ مُلر کی طرف سے پیش کردہ حتمی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان کسی طرح کی ساز باز کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اتوار کے روز رابرٹ مُلر کی طرف سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کا چار صفحات پر مشتمل خلاصہ امریکی کانگریس کو بھیجا گیا تھا۔

اس خلاصے کے مطابق 2016ء کے صدارتی انتخابات کے لیے ٹرمپ کی مہم اور روسی حکومت کے درمیان کسی طرح کے تعاون کا کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہوا ہے۔