بریگزٹ کے حق میں پارلیمان متفق ہوئی تو استعفی دے دوں گی: تھریسا مے

Theresa May

Theresa May

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ اگر ارکان پارلیمان نے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دیا تو وہ قبل از وقت مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔

تھریسا مے نے اپنی سیاسی جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے بارسوخ سیاست دانو پر مشتکل 1922 کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملاقات کی۔

بند کمرے میں ہونےوالی اس ملاقات میں تھریسا مے نے کہا کہ پارلیمان کا ماحول سب کے سامنے ہے جو کہ اس بات کا متقاضی ہے کہ بریگزٹ کے دوسرے دورکی باگ دوڑ نئی قیادت کے ہاتھ میں ہو جس کےلیے میں رکاوٹ نہیں بنوں گی اور میری پارٹی اور ملکی مفاد میں میرا مستعفی ہونا ضروری ہوا تو میں تیار ہوں۔

انہوں نے ملاقات کے دوران ارکان کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا۔